About: Muzaffar Warsi
Muzaffar Warsi (Late) was not only a famous Naat Khawan and Hamd reciter but also a very good Scholar of Pakistan. He was also a renowned Urdu poet, essay writer, and critic. Muzaffar Warsi was very humble man. He was born in India on December 20, 1933 and died on January 28, 2011, in Lahore. May Allah G forgive his sins and grant him highest level in Jannah. Ameen.
مفلس زندگی اب نہ سمجھے کوئی
مجھ کو عشق نبی اس قدر مل گیا
جگمگائے نہ کیوں میرا عکس دروں
ایک پتھر کو آئینہ گر مل گیا
جس کی رحمت سے تقدیر انساں کھلے
اس کی جانب ہی دروازہء جاں کھلے
جانے عمر رواں لے کے جاتی کہاں
خیر سے مجھ کو خیرالبشر مل گیا
محور دو جہاں ذات سرکار کی
اور میری حیثیت ایک پرکار کی
اس کی اک رہگزر طے نہ ہو عمر بھی
قبلہء آرزو تو مگر مل گیا
اس کا دیوانہ ہوں اس کا مجذوب ہوں
کیا یہ کم ہے کہ میں اس سے منسوب ہوں
سر حد حشر تک جاوں گا بے دھڑک
مجھ کو اتنا تو زاد سفر مل گیا
جس طرف سے بھی گزریں میری خواہشیں
مجھ سے بچ کر نکلتیں رہی لغزشیں
جب جھکائی نظر جھک گیا میرا سر
نقش پا اس کا ہر موڑ پر مل گیا
ذہن بے رنگ تھا سانس بے روپ تھی
روح پر معصیت کی کڑی دھوپ تھی
اس کی چشم غنی رونق جاں بنی
چھاؤں جس کی گھنی وہ شجر مل گیا
جب سے مجھ پر ہوا مصطفے کا کرم
بن گیا دل مظفر چراغ حرم
زندگی پھر رہی تھی بھٹکتی ہوئی
میری خانہ بدوشی کو گھر مل گیا
مظفر وارثی
#mfs #memories #Legends #soothing #voice #amazing #remainonlips #alwaysonlips