/ Muzaffar Warsi recites Naat (7) - Exclusive Recording for Audio Library of Lutfullah Khan

0 views 2 years ago

  • Default
  • کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
    مظفر وارثی ۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
    ہر بات اِک صحیفہ تھی اُمّی رسولؐ کی
    الفاظ تھے خدا کے ، زباں تھی رسولؐ کی
    خصوصی رکارڈنگ براے
    آواز خزانہ لُطُف اللہ خان
    ہر بات اِک صحیفہ تھی اُمّی رسولؐ کی
    الفاظ تھے خدا کے ، زباں تھی رسولؐ کی
    وحدانیت کے پھول کِھلے گرم ریت سے
    دی سنگِ بے زباں نے گواہی رسولؐ کی
    پرچم تھے نقشِ پاکے ، ستاروں کے ہاتھ میں
    گزری جو کہکشاں سے ، سواری رسولؐ کی
    سیڑھی لگائے عرش خدا پر نبیؐ کی یاد
    چلتی ہے سانس ، تھام کے اُنگلی رسولؐ کی
    دیکھیں گے میرے سر کی طرف لوگ حشر میں
    چمکے گی تاج بن کے غلامی رسولؐ کی
    پہلا قدم ازل ہے ، ابد آخری سفر
    پھیلی ہے کائنات پہ ہستی رسولؐ کی
    کھلتے ہیں در کچھ اور مظفر شعور کے
    کرتا ہوں جب میں بات خدا کی ، رسولؐ کی
    مظفر وارثی
arrow_drop_up