Ja Zindagi Madine Se Jhonky Hawa Ke Laa - جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا | Muzaffar Warsi | Hafiz Tahir Qadri | Naat 2020 جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی ابوبکر سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی فاروق کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا گمراہ کر دیا ہے نظر کے فریب نے عثمان سے زاویے ذرا شرم و حیا کے لا یورپ میں مارا مارا نہ پھرئے گدائے علم دروازہ علی سے یہ خیرات جا کے لا باطل سے دب رہی ہے امت رسول کی منظر ذرا حسین سے کچھ کربلا کے لا جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا مظفر وارثی Kalam: Ja Zindagi Madine Se Jhonky Hawa Ke Laa Written by: Muzaffar Warsi Recited by: Hafiz Tahir Qadri (2020) #JaaZindagiMadine #Muzaffar Warsi #HafizTahirQadri #Newkalam2020