Ja Zindagi Madine Se Jhonkay Hawa Kay La Kalam Muzaffar Warsi Awaz Muhammad Irfan ul Haque #JaZindagiMadineSeJhonkayHawaKayLa #MuzaffarWarsi #MuhammadIrfanulHaque جازندگی مدینے سے جھونکے ہواکے لا شائد حضورہم سے خفا ہیں مناکے لا کچھ ہم بھی اپنا چہرہ باطن سنوار لیں ابوبکرؓسے کچھ آئینے عشق و وفا کے لا دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہوگئی فاروق ؓ کے زمانے کا نقشہ اٹھا کے لا محروم کردیا ہمیں جن سے نگاہ نے عثمانؓ سے وہ زاوئیے شرم و حیا کے لا باطل سے دب رہی ہے پھر امت رسول کی منظر ذرا حسینؓ سے پھر کربلا کے لا درکار ہے دعا میں اگر تجھکو عاجزی جازین العابدین ؓسے فقرے دُعا کے لا کرنا ہے اپنے آپ کو آراستہ اگر کردار اپنے ساامنے سب اولیاء کے لا کس منہ سے پیش ہوگا مظفر حضور حق اس کو شہید اسوہ آقا بنا کے لا ؒکلام: حضرت مظفروارثی آواز: محمد عرفان الحق